• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سابق چیف جسٹس کے گھر پر حملہ، مبینہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ڈان نیوز کو موصول

شائع December 21, 2023
تحقیقاتی اداروں نے مبینہ حملہ آوروں کی 2 مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں — فوٹو: ڈان نیوز
تحقیقاتی اداروں نے مبینہ حملہ آوروں کی 2 مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں — فوٹو: ڈان نیوز

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ڈان نیوز کو موصول ہوگئی۔

تحقیقاتی اداروں نے مبینہ حملہ آوروں کی 2 مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں جو ڈان نیوز کو بھی موصول ہوگئیں۔

ایک فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار مبینہ حملہ آوروں کو سڑک سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری فوٹیج میں مبینہ حملہ آواروں کو واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بناتے ہوئے مزید فوٹیجز اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے، تاہم دھماکے میں سابق چیف جسٹس اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دھماکا گھر کے گیراج میں ہوا اور جس وقت دھماکا ہوا اس وقت سابق چیف جسٹس اور ان کے اہلخانہ گھر پر ہی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024