• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

کراچی: گینگ وار پھر متحرک، ٹمبر مارکیٹ میں تاجر کے قتل کی ذمے داری لاکھو گروپ نے قبول کرلی

شائع December 21, 2023
—فائل فوٹو : آن لائن (لوپ ویب سائٹ)
—فائل فوٹو : آن لائن (لوپ ویب سائٹ)

کراچی میں ایک بار پھر گینگ وار متحرک ہونا شروع ہوگئے ہیں، ٹمبر مارکیٹ میں تاجر کے قتل کی ذمے داری گینگ وار گروہ وسیع اللہ لاکھو گروپ نے قبول کرلی۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول شہزاد کے ملازم کو دبئی کے نمبر سے بھتے کی کال موصول ہو رہی تھیں، ملازم راحیل کو واردات کے 20 منٹ بعد کال موصول ہوئی، کالر نے کہا میں وسیع اللہ لاکھو بول رہا ہوں، قتل میں نے کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ وسیع اللہ لاکھو بدنام زمانہ گینگسٹر ہے، ایک ماہ قبل لاکھو نے اس ہی نمبر سے ایک اور تاجر کو کال کی تھی، لاکھو کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وسیع اللہ لاکھو کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی دو خول ملے ہیں، ملنے والے خول کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واردت میں استعمال ہونے والے شوٹر مقامی تھے ، پولیس ان شوٹرز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (20 دسمبر) کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ 2 مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی، مقتول شہزاد جعفرانی لکڑی کے کاروبار سے وابستہ تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول بہادرآباد کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024