• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار

شائع December 21, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز نےخالد خورشید کی تاحیات ناہلی سے متعلق فیصلہ سنایا۔

انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان کا کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تاحیات نااہل ہیں۔

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ پہلے ہی سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کی قانون کی ڈگری چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔

درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اپنایا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کے بعد اس نے خالد خورشید کو جاری کی گئی ایل ایل بی کی ڈگری واپس لے لی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025