• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شائع December 21, 2023
چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی—فائل فوٹو: ہائیکورٹ ویب سائٹ
چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی—فائل فوٹو: ہائیکورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کےجعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار آفتاب عالم اپنے وکیل ملک اختر عباس کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملک اختر عباس نے کہا کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے، افغان مہاجرین کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز بنوا کر ووٹر لسٹوں میں شمولیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کے باعث عام انتخابات پر سوالات اٹھیں گے، افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کی اسکروٹنی ہونے تک عام انتخابات ملتوی کرانے کا حکم دے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، اب عدالت کیسے عام انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟

دریں اثنا عدالت نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کی سکروٹنی مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024