• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: یمنی حوثی گروپ کے حملے، مال بردار جہاز راستے تبدیل کرنے پر مجبور

شائع December 21, 2023
حوثی گروپ نے اسرائیل سے غزہ کے خلاف بدترین جارحیت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے—فوٹو: رائٹرز
حوثی گروپ نے اسرائیل سے غزہ کے خلاف بدترین جارحیت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے—فوٹو: رائٹرز

یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد دنیا کی کچھ بڑی شپنگ کمپنیوں کے 100 سے زائد مال بردار بحری جہاز راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق حوثی گروپ نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے جواب میں بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حوثی گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے، جو 2 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔

حوثی گروپ نے اسرائیل سے غزہ کے خلاف اِس بدترین جارحیت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے جس کے سبب اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امریکا نے اِن حملوں کو روکنے کے لیے 10 ملکی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جس سے دنیا کے مصروف ترین سمندری راستوں میں سے ایک اہم سمندری راستے سے ہونے والی تجارت میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024