• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال

شائع December 21, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس اور فیس بُک کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی تھیں۔

ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن پر ایکس کی ہوم فیڈ پر ریگولر ٹویٹس کے بجائے ’ویلکم ٹو یور ٹائم لائن‘ دکھایا گیا، پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا تھا۔

علاوہ ازیں اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اور فیس بُک اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہوگئے اور دوبارہ لاگ ان کی کوشش میں ان کے پاس ایرر آرہا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت میں بھی ایکس سروس کو بندش کا سامنا تھا، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی ایکس سروس کو بندش کا سامنا تھا۔

ویب سائٹس کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پلیٹ فارم تک ناقابل رسائی سے متعلق 70 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کے حوالے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایکس کو بندش کا سامنا رہا ہو، ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم کو رواں سال مارچ اور جولائی میں بھی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے شکایت کی وہ ایکس پر نہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں اور لنکس، تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ نہیں کرپا رہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2024
کارٹون : 11 نومبر 2024