• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت بڑھ گئی

شائع December 21, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نےکراچی کارخ کرلیا، سردی کی شدت بڑھ گئی.

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم پارہ 11.5 ریکارڈکیا گیا، آج بھی تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ہواؤں کی رفتار4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024