• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاداب خان ڈی ایس پی بن گئے، پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر

شائع December 20, 2023
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے— فوٹو بشکریہ ایکس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے— فوٹو بشکریہ ایکس

قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پنجاب پولیس نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک عطا کرتے ہوئے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شاداب خان نے بدھ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب پولیس برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہاکہ آئی جی پنجاب اور محکمے نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا ہے اور مجھے ایک مختلف انداز میں خدمات انجام دینے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو آئیے وہ تبدیلی بنیں جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اپنی آنے والی نسل کو سرکاری شعبے میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024