• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملائیشیا نے اسرائیلی اور اسرائیل پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی

شائع December 20, 2023
ملائیشیا کے وزر اعظم نے کہا کہ یہ پابندیاں اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہیں جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں— فائل فوٹو: پی پی آئی
ملائیشیا کے وزر اعظم نے کہا کہ یہ پابندیاں اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہیں جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں— فائل فوٹو: پی پی آئی

ملائیشیا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اسرائیلی پرچم بردار اور اس ملک سے تعلق رکھنے والے تمام بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اور اسرائیلی پرچم بردار بحری جہازوں سمیت اسرائیلی شپنگ کمپنی ’زم‘ کے تمام بحری جہاز کو کسی بھی بندرگاہ پر ڈاکنگ سے روکنے اور اس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہیں جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور بربریت کے ذریعے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا کو یقین ہے کہ اس کی تجارت اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024