• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو میڈل ’آرڈر آف دی اسٹار آف اردن‘ سے نواز دیا گیا

شائع December 20, 2023
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اردن کے بادشاہ نے میڈل ’آرڈر آف دی اسٹار آف اردن‘ سے نواز دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اردن کے دورے کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، سفارتی اور فوجی تعاون اور موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈل ’آرڈر آف دی اسٹار آف اردن‘ سے نوازا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف يوسف احمد الحنيطی اور اردن کی مسلح افواج کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024