• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہانیہ عامر اور مداحوں کو گھورتے رہنے کی بادشاہ کی ویڈیو وائرل

شائع December 20, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مداحوں کی جانب سے تصاویر بنوانے کے عمل کو حیرانی سے دیکھنے کی بھارتی گلوکارہ و ریپر بادشاہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو برقع میں ملبوس ایک خاتون مداح اور ان کے بچے کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ حیرانگی سے اداکارہ کو مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے وقت گھورتے رہے۔

ویڈیو میں بادشاہ کے چہرے پر افسردگی کو دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایئرپورٹ کی ہے، جہاں دونوں اداکاروں اور گلوکاروں نے ملاقات کی۔

مزکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ حال ہی میں بادشاہ اور ہانیہ عامر نے دبئی میں ملاقات کی تھی اور اداکارہ نے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بادشاہ اور ہانیہ عامر کے مبینہ ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹ بھی وائرل ہو رہے ہیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے کچھ دن قبل ایک دوسرے سے ویڈیو کال پر بات کی تھی اور بھارتی گلوکار بادشاہ نے ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے تھے۔

دونوں کے درمیان دبئی میں تواتر سے ہونے والی ملاقاتوں اور دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کی تعریفیں کیے جانے پر چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہو چکے ہیں، تاہم اس ضمن میں دونوں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

ماضی میں بھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے تعریفی سوشل میڈیا اسٹوریز شیئر کرتے رہے ہیں اور ہانیہ عامر متعدد انٹرویوز میں کہ چکی ہیں کہ انہیں بھارتی ریپر بادشاہ پسند ہیں۔

یہ بھی افواہیں ہیں کہ جلد ہی ہانیہ عامر بادشاہ کے کسی گانے میں بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024