• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا، چیئرمین نیپرا

شائع December 20, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختار نے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اووربلنگ کے معاملے پربجلی کمپنیوں کا مؤقف سنا جائے گا، اور فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔

اسلام آباد میں نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی، جس میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر کہا کہ اووربلنگ کے حوالے سے ایک ریگولیٹری پراسس ہے، اووربلنگ کےمعاملے پرکمپنیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اووربلنگ کے معاملے پربجلی کمپنیوں کا مؤقف سنا جائے گا، اور فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔

خیال رہے کہ آج ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے پاور ڈویژن کی جانب سے صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کی تحقیقاتی رپورٹ پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ریگولیٹری عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے فوری کنکشن کے لیے 15 ہزار سے 30 ہزار روپے وصول کرنے کے اقدام پر بھی نیپرا نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

نیپرا کے اراکین نے کہا تھا کہ صارفین کو حکومت اور اس کے اداروں سے صرف ایک چیز کی توقع ہے اور وہ ہے سہولیات اور بہتر سروسز، جس کے لیے وہ پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

یہ مشاہدات گزشتہ روز نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں چار صوبائی اراکین، مطہر رانا، مقصود انور خان، رفیق اے شیخ اور آمنہ احمد پر مشتمل ایک پینل کی طرف سے کی گئی دو الگ الگ عوامی سماعتوں کے دوران سامنے آئے جس کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مزید ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

حکومت نےکراچی کے لیے بجلی 1.72 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا گیا۔

جنوری تا مارچ 2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اسی طرح اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے تحت درخواست دی، پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف کے تحت 2 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ مانگا۔

نیپرا نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی کے لیے دسمبر، جنوری اور فروری میں اضافہ لاگو کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ ڈسکوز میں گزشتہ مالی سال کی دوسری، تیسری سہہ ماہی لاگو ہو چکا ہے ، کے الیکٹرک پر یہ اضافہ لاگو نہیں ہوا، اس لیے اب یہی وصولیاں ہونی ہیں۔

کراچی کی تاجر برادری بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر پھٹ پڑی، تاجر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ اب قابل بردداشت بوجھ نہیں رہا، کبھی فیول پرائس تو کبھی یونیفارم ٹیرف کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

تاجروں نے دوران سماعت دہائی دی کہ کراچی صنعتی و کاروباری حب ہے، خدارا کاروبار چلنے دئیے جائیں ، اگر بجلی مہنگی ہو گی تو ہر چیز مہنگی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024