• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ملک میں 16لاکھ 5 ہزار نوجوان ووٹرز کا اضافہ، کل تعداد 12کروڑ 85 لاکھ سے زائد ہوگئی

شائع December 20, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آئندہ عام انتخابات 2024 حق رائے دہی میں حصہ لینے کے لیے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 16لاکھ سے زائد نئے نوجوان ووٹرز رجسٹرڈ ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ووٹرز کی کُل تعداد 12کروڑ 85لاکھ85ہزار 760ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 14 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا ووٹ مختلف حلقوں میں منتقل کیا جبکہ 78 لاکھ ووٹرز نے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں

رواں برس 2 جولائی کو ووٹر لسٹیں منجمند کرنے کے بعد 25ستمبر کو ووٹرلسٹیں غیر منجمند کی گئیں، 28 اکتوبر کو دوبارہ منجمند کرکے شہریوں کو ووٹ منتقل کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔

جاری اعدادوشمار کے مطابق 25ستمبر تک ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69لاکھ 80ہزار 272 تھی، 28 اکتوبر تک 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے نئے ووٹرز کے ووٹ رجسٹرڈ کئے گئے۔

جس میں 16لاکھ 5 ہزار 487 نوجوان ووٹرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025