• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

سی پیک منصوبوں سے 2 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملا، مرتضیٰ سولنگی

شائع December 20, 2023
نگراں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ سی پیک صرف ایک بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ نہیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز
نگراں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ سی پیک صرف ایک بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ نہیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سی پیک مقامی لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سی پیک منصوبوں سے دولاکھ سےزائد لوگوں کو روزگارملا۔

کامسٹیک میں آٹھویں چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا سی پیک کے ذریعے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مستقبل کے حوالے سے اعتماد بڑھا، سی پیک منصوبوں سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبے مکمل کئے گئے۔

نگراں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ سی پیک صرف ایک بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ نہیں، اس منصوبے کے تحت دو ہزار تیرہ سے اب تک دو لاکھ چھتیس ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025