• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع

شائع December 20, 2023
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: فیس بک/ای سی پی
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: فیس بک/ای سی پی

عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔

امیدوار آج صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا عمل آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20 ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024