• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث نزلہ، زکام اور نمونیہ میں اضافہ

شائع December 19, 2023
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی مختلف بیماریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اس وقت بچوں کے ساتھ ساتھ زائد العمر افراد بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوکر بیمار ہونے لگے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیہ کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یومیہ درجنوں مریض چیک اپ کے لیے آرہے ہیں۔

ماہرین صحت نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث والدین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بچوں کو انفلوئنزا ویکسین لگوانے کی تجاویز دی ہیں۔

کراچی کے دیگر ہسپتالوں کی طرح سول ہسپتال کی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں بھی سرد موسم سے متاثر ہوکر آنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی میں آنے والے زیادہ تر بچے نزلہ، زکام، کھانسی، نمونیہ اور سانس لینے میں مشکلات جیسے مسائل میں مبتلا ہیں۔

طبی ماہرین نے والدین کو ٹھنڈ میں ہونے والی موسمی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق والدین کو بچوں کی صاف ستھری غذا کا خیال رکھنا چاہیے جب کہ انفلوئنزا ویکسین بھی بروقت لگوانی چاہیے۔

دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں بھی دو روز سے بیمار ہوکر آنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024