• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، وزیر اعظم

شائع December 19, 2023
نگران وزیراعظم  نے کہا کہ عام انتخابات 2024صاف و شفاف ہوں گے—فوٹو:ڈان نیوز
نگران وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات 2024صاف و شفاف ہوں گے—فوٹو:ڈان نیوز

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرست ہر چیز کو اپنے زاویے سے دیکھتے ہیں، پنجرہ پل مارچ تک فعال ہوجائے گا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات 2024صاف و شفاف ہوں گے، ہرپارٹی کا اپنے حلقے میں اثر و رسوخ ہوتا ہے، انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم معاونت کررہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال ایسی ہے کہ سب کو معلوم ہے کون کس حلقےسے جیتے گا۔

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر بلوچستان میں موجود ہیں جہاں انہوں کوئٹہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے ہزارگی زبان کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ہر طبقے کو نشانہ بنایا، ہم سب نے مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے وزیر اعظم یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام اور الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ پروگرام کا اجرا کیا۔

انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر کی موجودگی میں پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024