• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے خارج

شائع December 19, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی اپ ڈیڈٹ فہرست جاری کر دی، جس کے تحت نجکاری پروگرام کی فہرست میں اداروں کی تعداد 27 سےکم ہوکر 26 پر آ گئی۔

فہرست کے مطابق توانائی شعبے کے سب سے زیادہ 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4,4 ادارے اس پروگرام میں شامل ہیں۔

انڈسٹریل سیکٹر کے3 ادارے، ہوا بازی شعبےکا ایک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) بھی نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ فہرست میں بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاور پلانٹس کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں۔

جاری فہرست کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجنیئرنگ لمیٹڈ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کےجاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ 5 اکتوبر کو نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا تھا کہ ملک میں خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ناگزیر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نگران وزیر نجکاری نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نج کاری کی جائے گی تاکہ قومی وسائل کے بڑے مالیاتی خسارے سے بچنے کے ساتھ ساتھ ان کے کام کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے میں پی آئی اے کی نجکاری اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈیسکوز) کی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024