• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 126 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

شائع December 19, 2023
حکام نے زلزلے کے فوراً بعد امدادی عملے کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیا—فوٹو: رائٹرز
حکام نے زلزلے کے فوراً بعد امدادی عملے کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیا—فوٹو: رائٹرز

چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 126 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادرے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے بتایا کہ صوبہ گانسو میں زلزلے کے سبب 100 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ پڑوسی صوبے چنگھائی کے شہر ہائیڈونگ میں 11 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی۔

زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔

حکام نے زلزلے کے فوراً بعد امدادی عملے کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیا، متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، چینی صدر شی جن پنگ نے ریسکیو اداروں کو تلاش اور ریلیف کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں چین کے مشرقی علاقے میں 5.4 شدت کے زلزلے کے سبب 23 افراد زخمی اور درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں، ستمبر 2022 میں سیچوان صوبے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

2008 میں 7.9 شدت کے زلزلے کے سبب 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے تھے، ان میں 5 ہزار 335 طلبہ بھی شامل تھے۔

نگران وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے صوبہ گانسو میں آنے والے زلزلہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں چینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024