• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرتے رہیں گے، امریکا

شائع December 19, 2023
پنٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے ہمراہ تل ابیب میں پریس کانفرنس کررہے تھے— فوٹو: اے ایف پی
پنٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے ہمراہ تل ابیب میں پریس کانفرنس کررہے تھے— فوٹو: اے ایف پی

پنٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے غزہ میں ہزاروں افراد کی اموات کے باوجود اسرائیل کو مزید جنگی سامان کی فراہمی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرتا رہے گا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد گروپ ہے جسے کبھی بھی دوبارہ اس قابل نہیں ہونا چاہیے کہ وہ دوبارہ غزہ سے اسرائیل پر حملہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اسرائیل کے لیے سپورٹ غیرمتزلزل ہے لیکن اسرائیل کو حماس کے خلاف جنگ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

آسٹن نے کہاکہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر بات ہوئی کہ ہم کس طرح سے میدان جنگ میں پھنسے افراد کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر مہم کے کچھ مراحل ہوتے ہیں، ہمیں اس تنازع کے دوران شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی بنیادوں پر پہنچائی جانے والی امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔

پنٹاگون کے سربراہ نے امریکی رہنماؤں کی طرح اسرائیل کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اکیلا نہیں ہے اور اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت غیرمتزلزل ہے۔

امریکی سییکریٹری دفاع نے کہا کہ ہم اسرائیل کو اہم گولہ بارود، ٹیکٹیکل گاڑیاں اور فضائی دفاعی نظام سمیت وہ سازوسامان فراہم کرتے رہیں گے جس کی ان کو اپنے ملک کے دفاع کے لیے ضرورت ہے۔

پنٹاگون کے سربراہ کی جان بسے اسرائیل کو مزید ہتھیاروں کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 19 ہزار 500 ہو گئی ہے جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

7 اکتوبر سے جاری اس بمباری میں اب تک 52 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں اور ہسپتالوں میں سہولیات اور ادویہ کی کمی کے سبب ان میں سے بڑی تعداد کے مستقل معذور ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 ہزار افراد اسرائیلی بمباری کے سبب ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کا تاحال کوئی پرسان حال نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024