• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حریم فاروق اور وہاج علی کی ’22 قدم‘ کی ویڈیوز وائرل

شائع December 18, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اداکارہ حریم فاروق اور وہاج علی کے مقبول ڈرامے ’22 قدم‘ کی 27 ویں قسط کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اداکارہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

کرکٹ، جذبات اور رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی کہانی کے گرد گھومتے ڈرامے ’22 قدم‘ کو اگست سے گرین ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی 27ویں قسط 17 دسمبر کو نشر ہوئی، جس میں حریم فاروق اور وہاج علی کو جذباتی مناظر میں دیکھا گیا۔

دونوں اداکاروں کے جذباتی مناظر کی ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد اداکارہ حریم فاروق اور وہاج علی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں حریم فاروق اور وہاج علی کو انتہائی جذباتی انداز اور غصے میں ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے حریم فاروق اور وہاج علی کے لڑنے جھگڑنے کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے دونوں کی اداکاری کو سراہا اور ساتھ ہی دونوں کو بہادر اداکار بھی قرار دیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں اداکاروں کو لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہاج علی کو معذور شخص کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں اداکاروں کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس ’22 قدم‘ کی 27ویں قسط کی ہیں اور ڈرامے کی مذکورہ قسط کو یوٹیوب پر لاکھوں بار دیکھا گیا۔

ڈرامے میں حریم فاروق نے خاتون کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جب کہ وہاج علی بھی کرکٹر بننے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

ڈرامے میں دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوتے ہیں اور پھر تعلقات کو رشتے میں بدل دیتے ہیں، ڈرامے میں ہر وقت حریم فاروق آگے نکلنے اور کچھ بننے کے چکر میں ہمیشہ وہاج علی کو پیچھے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

لیکن ڈرامے میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب وہاج علی خطرناک روڈ حادثے کے بعد معذور ہو جاتے ہیں اور وہ کئی ماہ تک ہسپتال کے بستر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد آہستہ آہستہ زندگی کی طرف لوٹتے ہیں اور اس وقت ہی دونوں کے درمیان جذباتی لڑائی ہوجاتی ہے، جس کی ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں۔

ڈرامے ’22 قدم‘ کی کہانی ذیشان الیاس نے لکھی ہے جب کہ انجم شہزاد نے اس کی ہدایات دی ہیں اور حریم فاروق نے عمران رضا کاظمی کے ہمراہ اسے پروڈیوس کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024