• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میکسیکو میں دوران تقریب فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد ہلاک

شائع December 18, 2023
عینی شاہد کے مطابق 6 مسلح افراد نے اچانک تقریب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی — فوٹو: رائٹرز
عینی شاہد کے مطابق 6 مسلح افراد نے اچانک تقریب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی — فوٹو: رائٹرز

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم گروہ نے کرسمس کی تقریب کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق میکسیکو کی وسطی ریاست گواناجواٹو میں مسلح گروپ کرسمس سے پہلے ایک روایتی تقریب میں شریک افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، عینی شاہد کے مطابق 6 مسلح افراد نے اچانک تقریب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

ریاستی پراسیکیوٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے مزید 12 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

پارٹی میں موجود ایک شخص نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 6 افراد لمبی بندوقوں کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوئے اور تقریب میں جمع ہونے والے 100 یا اس سے زیادہ نوجوانوں کے درمیان گردش کرنے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوا کہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں، تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024