• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شہباز شریف کے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

شائع December 18, 2023
میاں نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدیداران کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
میاں نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدیداران کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نواز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کراچی والے تیاری کریں، شہباز شریف آپ کے پاس آرہے ہیں، شہباز شریف کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

میاں نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدیداران کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں صوبہ سندھ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہے اور اس نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے ساتھ مل کر صوبے میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح وہ صوبے کی دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی انتخابی اتحاد قائم کرکے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024