• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بہاورلپور: مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق

شائع December 18, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

بہاولپور میں مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ماں اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ مراد چھونا والا روڈ پر دھند کے باعث پیش آیا۔

مسافر وین حاصل پور جارہی تھی کہ دھند کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں وین میں سوار ماں اور دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ملک میں آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں سے اکثر کی وجہ تیز رفتاری ہوتی ہے۔

بعض ٹریفک حادثات موسمی حالات اور سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے بھی پیش آتے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024