• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

شائع December 18, 2023
ان کا کہنا تھا کہ تربت کی سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے— فوٹو:ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ تربت کی سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے— فوٹو:ڈان نیوز

سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،کنونشن میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، ثنا اللہ زہری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تربت کی سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اعزاز کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18 ویں ترمیم سے بلوچوں کو حقوق دیے، تربت سےقوم پرستی کی سیاست کے خاتمے کا آغاز کررہےہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو محفوظ،پر امن، خوشحال بنانا ہے۔

بلوچستان کی زمین سےسونا نکل سکتا ہے، آصف علی زرداری

تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کو ایک بڑا ملک بنا سکتاہے، بلوچستان کی زمین سےسونا نکل سکتا ہے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، میں بلوچستان کو پہلے سے دس گنا بہتر بناؤں گا، اب معاشی حالات بہتر کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کا غم سمجھتے ہیں، مار دھاڑ سےکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، قومیں امن کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جنگ سے نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار بلوچستان کےترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، ایسی جگہ سے پانی لاؤں گاکہ کوئی روک نہیں سکےگا، ہم دھرتی سے بھی پیار کرتے ہیں، آپ سے بھی پیار کرتے ہیں آپ کے بچوں سے بھی پیار کرتے ہیں۔

آصف علی زرادری نے مزید کہا کہ ہم نے افغانوں کی سالوں مہمان نوازی کی ہے مگر 40 سال بعد بھی افغان ہم سے محبت نہیں کرتے، وہ ہمارے بھائی نہیں بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلوچستان، سندھ، خیبر پختون خوا کو نہیں سمجھتا، اگر ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ کی خدمت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024