• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پہلے جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کو پکڑیں، سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب دیں گے، عمیر نیازی

شائع December 18, 2023
بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم  کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن باقاعدہ نوٹس نہیں پہنچا—فوٹو:ڈان نیوز
بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن باقاعدہ نوٹس نہیں پہنچا—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پہلے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والوں کو تو پکڑیں، سپریم کورٹ کا نوٹس ملے گا تو اس کا جواب دیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بانی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ضرور ہے لیکن باقاعدہ نوٹس ابھی تک میرے پاس نہیں پہنچا ہے، سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی ہے، اس کا باقاعدہ جواب داخل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کے لیے نہیں تھی، ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہمارا مقصد یہ ہے کہ الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے آپ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے، پہلے ان کو تو پکڑیں، پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیا الحق کا ہم کچھ نہیں کرسکے، ایوب خان کا کچھ نہیں کرسکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر عمیر نیازی کی درخواست پر بیوروکریٹس کی ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کے بطور تعیناتی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناع معطل کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ آر اوز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ مزید کارروائی نہیں کر سکتی۔

تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار بیرسٹر عمیر نیازی کو آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی تھی۔

سپریم کورٹ نے عمیر نیازی سے وضاحت طلب کی کہ کیوں نہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024