• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

تیسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

شائع December 18, 2023
بسمہ معروف کو 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا—فوٹو: ایکس/پی سی بی
بسمہ معروف کو 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا—فوٹو: ایکس/پی سی بی

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے، پاکستان ویمن ٹیم بھی مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا سکی، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

پاکستانی ٹیم نے سپر اوور میں پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے جبکہ 12 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 8 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ہرایا ہے۔

بسمہ معروف کو 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم پہلے ہی تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی تھی، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے 131 رنز اور دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024