• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی فوج کے لیے ڈرونز بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

شائع December 17, 2023
یہ کمپنی بھارتی دفاعی افواج کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
یہ کمپنی بھارتی دفاعی افواج کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کی سولر انڈسٹریز انڈیا میں اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔

ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دویندرا فڈوانس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ ناگپور کی سولر انڈسٹریز میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت 9 افراد کی ہلاکت انتہائی بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے۔

ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں جس میں کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارت میں خراب منصوبہ بندی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سبب فیکٹریوں اور صنعتوں میں حادثات معمول کی بات ہے۔

گزشتہ سال ریاست بہار میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس گھر میں غیرقانونی طور پر پٹاخے بنائے جاتے تھے۔

اسی طرح جولائی 2021 میں ریاست تامل ناڈو کی پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024