• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

انسٹاگرام پروفائل سے متاثر ہوکرکئی فلموں اور ڈراموں کی آفر ہوئیں، وانیہ ندیم

شائع December 17, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

ماضی کے نامور چائلڈ اسٹار اور نوجوان اداکار زوہاب خان کی منگیتر اور نئی اداکارہ وانیہ ندیم کا کہنا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل میں تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر کئی پروڈیوسرز نے انہیں فلموں کی آفر کی، ’اشتہار میں کام کرنے کیلئے ایک پروڈکشن ہاوس نے میرا ایک سال تک انتظار کیا تھا۔‘

وانیہ ندیم نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، وہ ٹک ٹاکر بھی ہیں جبکہ وہ حال ہی میں ہم ٹی پر نشر ہونے والا ڈراما ’خوشبو میں بسے خط‘ میں سپورٹنگ کردار ادا کررہی ہیں۔

حال ہی میں پہلی بار وانیہ ندیم نے اپنے منگیتر زوہاب خان کے ہمراہ پروگرام دی نائٹ شو میں شرکت کی، شادی کے اعلان کے بعد دونوں ایک ساتھ پہلی بار انٹرویو دے رہے ہیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹک ٹاکر پہلے سے تھیں لیکن پروڈیوسرز نے انہیں ڈراموں اور فلموں کی آفر انسٹاگرام میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر کیں۔

وانیہ ندیم نے بتایا کہ انسٹاگرام پروفائل بنانے کے بعد میں پاکستان کا نیشنل کرش (crush) بن گئی تھی، کئی تصاویر وائرل ہوئیں، لوگوں نے میمز بھی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ’جب نیا نیا انسٹاگرام اکاونٹ بنایا تو 2019 میں پہلی بار ایک اشتہار میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن والد نے کام کرنے سے منع کردیا تھا، پروڈکشن ہاوس نے میرا ایک سال تک انتظار کیا تھا کہ میں ان کے ساتھ کام کرلوں، وہ ہر ماہ مجھے کال کرتے کہ ’اب آپ کام کرنےکیلئے تیار ہیں؟‘، پھر والدہ نے ابو کو کام کرنے کے راضی کیا۔

وانیہ ندیم کا کہنا تھا کہ ’اشتہار میں کام کرنے کے بعد کئی ڈراموں اور فلموں کی آفر ہوئی،‘ اشتہار کرنے کے بعد ڈراموں سے پہلے کئی فلموں کی آفر ہوئیں۔’

انہوں نے بتایا کہ ’ جب بہت سارے ڈراموں کی آفر ہوئیں تو زوہاب، اپنے mentor سے مشورہ لیا، کچھ ڈراموں کا اسکرپٹ سمجھ نہیں آیا اور کچھ کا کردار سمجھ نہیں آیا اور اب میں ڈراما ’تیری خوشبو میں بسے خط‘ میں کام کررہی ہوں۔’

وانیہ ندیم نے کہا کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کے بعد والد نے میرے سین 10، 10 بار دیکھے ہیں، انہیں بہت خوشی ہوئی۔

یاد رہے کہ زوہاب خان نے وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کچھ روز قبل ایک پوڈکاسٹ کے دوران کیا تھا۔

شادی کرنے کے سوال پر 22 سالہ زوہاب خان کا کہنا تھا کہ ’ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال کے بعد شادی کروں۔’

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں، ’لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامے بھی کررہی ہیں‘۔

زوہاب خان نے چائلڈ اسٹار کے طور پر پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر ان کے نانا ہیں۔

زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں جن میں ’عمر دادی اور گھر والے‘، ’میں، ممی اور وہ‘، ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘، وغیرہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024