• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

اپنا نام نہیں پسند، انکل آنٹی مجھے دیکھ کر گانا گانے لگتے تھے، صنم سعید

شائع December 17, 2023
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ماضی کے مقبول ڈراما سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن میں اپنا نام نہیں پسند تھا کیونکہ ہر آنٹی انکل مجھے دیکھ کر گانا گانے لگتے تھے۔

حال ہی میں صنم سعید نے تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔

پروگرام کے دوران اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ انہوں نے 17 سال کی عمر سے پہلے ماڈلنگ شروع کی اور پھر اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بچپن میں اپنا نام پسند نہیں تھا۔

اپنا نام پسند نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ ’میرا نام ہر گانے میں ہوتا تھا، ہر آنٹی انکل مجھے دیکھ کر گانا گانے شروع کردیتے تھے‘۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں سُپر ہٹ ڈراما سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ میں ’چائے کا کپ گرنے‘ کے مقبول سین پر بھی بات کی۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے کے مقبول سین میں سے ایک زارون (فواد خان) کا کشف (صنم سعید) کو شادی کے لیے پروپوز کرنا تھا، اس دوران جب کشف گرم چائے کا کپ پکڑتی ہے تو اچانک چائے گرجاتی ہے اور زارون کشف کے ہاتھ کو جلنے سے بچانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے کرلیتا ہے اور زارون کے اس ’معمولی‘ ردعمل کو دیکھ کر کشف بے حد متاثر ہوتی ہے اور شادی کے لیے رضامندی ظاہر کردیتی ہے۔

اسی سین کے حوالے سے پروگرام کے دوران سوال پوچھا گیا کہ ’کیا آج کے دور میں بھی اس طرح فوراً محبت ہوجاتی ہے؟‘

جس پر صنم سیعد نے کہا کہ 10 سال پہلے مجھے ایسی باتوں پر یقین نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ زندگی کے تجربات سے احساس ہوا کہ ایسا ہوسکتا ہے۔’

یاد رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو 2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں سراہا گیا تھا اور ان کے کرداروں کو کافی وقت تک یاد رکھا گیا۔

یہ ڈراما سیریل کئی سالوں تک ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا اس کے علاوہ اسے بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار محب مرزا نے مارچ 2023 میں ایک پروگرام کے دوران صنم سے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، صنم سعید سے محب مرزا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی شادی اداکارہ آمنہ شیخ سے ہوئی تھی، تاہم شادی کے 14 سال بعد 2019 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024