• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پی ٹی آئی کا سائفر کیس کے اِن کیمرا ٹرائل کو چیلنج کرنے کا عندیہ

شائع December 16, 2023
درخواست بیرسٹر سلمان اکرم راجا دائر کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز/سی این این
درخواست بیرسٹر سلمان اکرم راجا دائر کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز/سی این این

سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اِن کیمرا ٹرائل کرنے کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیلنج کرے گی، اس فیصلے کے تحت سماعت کے دوران کوریج کے لیے صحافیوں کی حاضری پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ بوگس سائفر کیس کی رپورٹنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ٹرائل جیل میں کرنے کے بعد یہ ایک اور قدم ہے جو کیس کی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے، پاکستان میں قانون کا مکمل مذاق بنا دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سائفر کیس کی کوریج پر پابندی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، اُن کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلمان اکرم راجا فوجداری نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ جمعرات (14 دسمبر) کو جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استغاثہ کی (آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت دائر کی گئی) درخواست پر سائفر کیس کے اِن کیمرا ٹرائل کی درخواست منظور کرلی تھی اور سماعت کے دوران عام افراد کی موجودگی پر پابندی عائد کردی تھی۔

عدالت نے سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کیس کی کوئی کارروائی نشر نہیں ہوگی، صرف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجودگی کی مشروط منظوری دی گئی کہ وہ سماعت کی تفصیلات شیئر نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024