• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پاکستان سے تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف

شائع December 16, 2023
ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ اس وقت ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ اس وقت ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقامی نمائندے نے اِن میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان سے تنخواہوں اور کاروباری آمدنی پر ٹیکس میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا پر یہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس سلیبس کی تعداد موجودہ 7 سے کم کر کے 4 کرنے کو کہا ہے، جس سے مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس آمدنی والے گروپ پر ٹیکس میں اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کی اطلاعات بھی گردش کررہی تھیں۔

ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھر پیریز روئز نے ’رائٹرز‘ کو ایک ’ای میل‘ میں بتایا کہ اس وقت ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

جولائی میں منظور ہونے والے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے بعد سے پاکستان نگران حکومت کے زیرِانتظام ہے، اس قرض پروگرام نے خودمختار قرضوں کے ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد کی ہے۔

3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کو جولائی میں پہلی قسط کے طور پر آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

پاکستان کو ادائیگیوں کے شدید توازن کے بحران کا سامنا تھا، اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بمشکل تین ہفتوں میں کنٹرول شدہ درآمدات کے ساتھ کم ہو گئے، ساتھ ہی تاریخی طور پر بلند افراط زر اور کرنسی کی بے مثال قدر میں کمی۔

پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران کا سامنا ہے، اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی آگئی جو بمشکل 3 ہفتوں کی کنٹرول شدہ درآمدات کو پورا کر سکتے ہیں، ساتھ ہی مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی۔

معاہدے کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکس کی مد میں ایک ارب 34 کروڑ ڈالر اکٹھے کرنے کا بھی کہا۔

ان اقدامات نے مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچادی جوکہ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے، مہنگائی کی یہ شرح اب بھی 30 فیصد سے اوپر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024