• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 680 پوائنٹس کا اضافہ

شائع December 15, 2023
13 دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں شدید مندی دیکھی گئی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
13 دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس یا 1.04 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 130 کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد دوبارہ 66 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید کہا کہ متعدد مثبت پیش رفت کی وجہ سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

13 دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 280 کی سطح پر آگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024