• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میرے دل و دماغ میں سوالات انگارے کی طرح سلگ رہے ہیں، نواز شریف

شائع December 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی کے لیے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی کے لیے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے — فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جھوٹے مقدمات سے بری ہوا لیکن میرے دل اور دماغ میں سوالات انگارے کی طرح سلگ رہے ہیں۔

قوم سے ٹی وی کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جھوٹے مقدمات سے بری ہوا، پورے ملک سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ہر کارکن مبارکباد کا حق دار ہے، عوام کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا، عوام کی دعاؤں نے مجھے ہمیشہ حوصلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی کے لیے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا گیا، مجھے عمر بھر کے لیے نااہل کرکے چھٹی کرادی گئی، مجھے سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کہا گیا، لیکن اب میرے خلاف شرمناک کھیل کے تمام چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ نیب کو 3 ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا، جھوٹ، فریب اور سازشوں کی قلعی کھل گئی ہے، اہلیہ دنیا سے رخصت ہونے والی تھیں مگر ان کے ساتھ وقت نہ گزار سکا، میرے خلاف سازش سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو کچل دیا تھا مگر اسے دوبارہ اس کا گڑھ بنادیا گیا، پاکستان کے عوام کو کس گناہ کی سزا دی گئی؟ ملک میں 3 سے 4 فیصد مہنگائی کو 40 فیصد تک پہنچا دیا گیا، پاکستان کو کیوں تنہا کردیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ میرے دل اور دماغ میں سوالات انگارے کی طرح سلگ رہے ہیں، عوام کو کیوں مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا؟ ملک کو کیوں بھکاری بنایا گیا جو آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرچکا تھا، 5 روپے کی روٹی کو کس نے 25 روپے تک پہنچا دیا؟ روپے کی قدر کیوں مٹی میں ملادی گئی؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنائیں گے، عوام کو خود اپنی سزاؤں کا خاتمہ کرنا ہوگا، میں عوام کو سبز باغ اور جھوٹے خواب نہیں دکھاتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024