• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شائع December 14, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ نوجوان اداکار زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے تین ماہ یا پھر تین سال کے اندر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

زوہاب خان نے چائلڈ اسٹار کے طور پر پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر ان کے نانا ہیں۔

زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں جن میں ’عمر دادی اور گھر والے‘، ’میں، ممی اور وہ‘، ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘، وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے میٹا ٹینمنٹ نامی یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق اعلان کیا۔

شادی کرنے کے سوال پر 22 سالہ زوہاب خان کا کہنا تھا کہ ’ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال کے بعد شادی کروں۔’

انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، اگر وہ اہداف میں نے اگلے چار ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں۔ ’

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں، ’لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامے بھی کررہی ہیں‘۔

زوہاب خان نے کہا کہ ’ شادی کے بعد آپ کی اور دوستوں کی الگ زندگی چل رہی ہوتی ہے، اپنے آپ پر توجہ دیتے ہیں لیکن یہ سوچ بھی ہوتی ہے آپ کے ساتھ کوئی اور بھی ہے۔’

اداکار نے کہا کہ ’والد کے انتقال کے بعد مجھ پر اور میرے بڑے بھائی پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں اس لیے ابھی شادی نہیں کرسکتا۔‘

زوہاب خان نے ہیئر ٹرانسپلانٹ پر بھی بات کی، ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ’وہ اب منفی تبصروں کو نظرانداز کرتے ہیں، انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرنے کے بعد میں کمنٹس نہیں پڑھتا۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ وانیہ ندیم نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، وہ ٹک ٹاکر بھی ہیں جبکہ وہ حال ہی میں ہم ٹی پر نشر ہونے والا ڈراما ’خوشبو میں بسے خط‘ میں نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024