• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی کمپنی آرامکو کی سرمایہ کاری، آئل اینڈ گیس پاکستان میں 10 کروڑ ڈالرز کے شیئرز خرید لیے

شائع December 13, 2023
اگرچہ دونوں کمپنیوں نے معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی، تاہم  اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے—فوٹو:ڈان نیوز
اگرچہ دونوں کمپنیوں نے معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی، تاہم اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے—فوٹو:ڈان نیوز

سعودی آئل کمپنی آرامکو نے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تقریباً ایک دہائی قبل قائم ہونے والی نجی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) میں 40 فیصد حصص حاصل کرکے پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنی نے منگل کو جاری بیان میں اعلان کیا کہ دنیا کی معروف انرجی اور کیمیکل کمپنیوں میں شامل آرامکو نے کمپنی میں 40 فیصد شیئرز کے حصول کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

اگرچہ دونوں کمپنیوں نے معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی، تاہم اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔

آئل اینڈ گیس کمپنی آئل کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والا ادارہ ہے، اس کے پاس ملک بھر ریٹیل آؤٹ لیٹس اور اسٹوریج کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ معاہدہ ریگولیٹری منظوری سمیت کچھ دیگر رسمی شرائط کے ساتھ مشروط ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل آرامکو کی پاکستانی فیول ریٹیل مارکٹ میں پہلی انٹری ہے، کمپنی جعالمی سطح پر اپنے کاروبار کو آگےبڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیراں ہے۔

اس سے قبل آرامکو نے شیل پاکستان کا ریٹیل کاروبار سنبھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جسے بعد میں ایک اور سعودی فرم وافی انرجی نے حاصل کر لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی تیار شدہ مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور رواں سال فروری میں آرامکو کی جانب سے گاڑیوں کی امریکی کمپنی وال وولائن انک
کے حاصل کردہ عالمی کاروبار کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

یہ سرمایہ کاری ملک میں سعودی سرمایہ کاری کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے اور عالمی کمپنی کی جانب سے اس شعبے میں مزید بڑی سرمایہ کاری کا نکتہ آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔

آئل اینڈ گیس پاکستان کمپنی کو خالد ریاض نے قائم کیا تھا جو تقریباً چار دہائیوں سے آئل ٹینکرز کے بڑے بیڑے کے ذریعے اس کاروبار سے وابستہ ہیں، خالد ریاض کو مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024