• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خوش نصیب ہوں کہ حمزہ علی عباسی کے اندر اللہ کا خوف ہے، نیمل خاور

شائع December 13, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ اللہ سے جیسا شوہر مانگا تھا انہوں نے بالکل ویسا ہی نوازا، ’میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ حمزہ علی عباسی کے اندر اللہ کا خوف ہے۔‘

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان 25 اگست 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جوڑے کے ہاں ایک بیٹا بھی ہے۔

شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ نیمل کاور نے اداکاری سے کناری کسی اختیار کرلی ہے اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔

تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

نیمل خاور نے حال ہی میں اداکار اور میزبان عمران اشرف کے پروگرام مزاق رات میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ محبت کے معاملے میں بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں حمزہ علی عباسی جیسا شوہر ملا۔

نیمل خاور نے کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے اللہ سے جیسا شوہر مانگا تھا انہوں نے بالکل ویسا ہی نوازا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ شادی سے قبل وہ دعا کرتی تھیں کہ ان کی جس شخص سے شادی ہو اس میں اللہ کا خوف ہو جو آج کل کے زمانے میں لوگوں کے اندر نہیں ہے۔

نیمل نے کہا کہ ’میں اپنے آپ کو اتنا خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ حمزہ کے اندر اللہ کا خوف ہے اور حمزہ کی اسی خوبی نے مجھے متاثر کیا اور ان سے محبت ہوگئی۔‘

حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیمل خاور نے کہا کہ ’پہلی ملاقات فلم ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، یہ صرف دو سیکنڈ کی ملاقات تھی پھر حمزہ نے مجھے کام کے سلسلے میں میسج کیا جس کے بعد وہ میری پینٹنگ کی نمائش پر آئے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’حمزہ نے مجھ سے پینٹنگ بنوانے کی فرمائش کی، میں ان سے صرف کام سے متعلق ہی بات کررہی تھی، اب جب میں نے انہیں پینٹنگ بنا کر دے دی تو ہمارا رابطہ کچھ وقت کے لیے ختم ہوگیا۔‘

نیمل خاور نے کہا کہ اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک چلی گئی تھیں، ’کچھ ماہ بعد حمزہ نے میرے گھر رشتہ پھیجا، والد کے ساتھ مختصراً ملاقات ہوئی اور پھر رشتہ طے ہوگیا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم دونوں ہی دھیمے مزاج کے انسان ہیں، ہماری جب بھی لڑائی ہوتی ہے حمزہ جلدی صلح کرلیتے ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ ’زندگی میں ہمسفر کا انتخاب کرنے سے قبل اپنے اوپر محنت کریں، پڑھائی مکمل کریں، زندگی میں کچھ بن جائیں اور پھر جیون ساتھی کا انتخاب کریں۔‘

نیمل خاور نے کہا کہ وہ مستقبل میں اداکاری جاری رکھیں گی اور رومانوی ڈراما کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے 2020 میں ’مذہب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے‘ مختصر وقت کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شوبز سے ایک طویل بریک لے رہے ہیں تاکہ دین کے لیے وقت نکال سکیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’امید ہے کہ آئندہ ایسے پروجیکٹس میں اداکاری کروں جو ان حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہوں جو اللہ نے ہمارے لیے طے کیں‘۔

حمزہ علی عباسی نے کہا تھا کہ ’میں اپنی زندگی خدا اور ’دنیا کی زندگی‘ کے بعد کی ’اصل زندگی‘ پر بات کرتے ہوئے گزارنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’اداکاری سے لمبے عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار اس لیے نہیں کررہا کے مذہب آپ کو اداکاری کرنے سے روکتا ہے، اسلام میں اداکاری، تصویر بنانا، یہ سب حرام نہیں، اسلام میں اگر کچھ حرام ہے تو وہ صرف بدکاری ہے‘۔

بعدازاں حمزہ علی عباسی نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں کیا اور حال ہی میں ان کا نیا ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ جلد ہی اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ہے جہاں وہ اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024