• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستانی پورا سال گوگل پر ہولی وڈ اور بھارتی فلمیں تلاش کرتے رہے

شائع December 11, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سال 2023 میں شوبز کے شوقین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر پاکستانی افراد ہولی وڈ اور بولی وڈ فلموں سمیت دیگر ممالک کی فلمیں اور ڈرامے تلاش کرتے رہے۔

گوگل نے سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں، کھانے کی تراکیب، خبروں، شخصیات اور فلموں سمیت دیگر کیٹیگریز کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے اور سرچ انجن ہر سال دسمبر میں یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

گوگل کی جانب سے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی فہرست کے مطابق رواں برس پاکستانیوں نے کوئی بھی مقامی ڈراما، فلم یا شو تلاش نہیں کیا۔

فہرست میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی دس فلموں اور ڈراموں کی فہرست دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلمیں اور ڈرامے
10- ایکسٹریکشن 2

نیٹ فلیکس کی اس فلم کو جون 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

09- بولی وڈ فلم - فرضی

پاکستانی شائقین جن فلموں کو سال بھر تلاش کرتے رہے، ان میں شاہد کپور کی فلم فرضی بھی شامل رہی، اس فلم کو فروری 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

08- جان وک - 4

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں ہولی وڈ فلم جان وک 4 آٹھویں نمبر پر رہی، اسے مارچ 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

07- کیری آن جٹا 3

پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں میں ساتویں نمبر پر بھارتی فلم کیری آن جٹا تھری رہی، اسے جون 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

06- غدر 2

حیران کن طور پر پاکستانیوں نے گوگل پر پاکستان مخالف بنائی گئی بھارتی فلم غدر ٹو کو بھی زیادہ تلاش کیا، اسے اگست 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

05- ٹائیگر 3

پاکستانی شائقین نے انٹرنیٹ پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن فلم ٹائیگر تھری کو بھی زیادہ تلاش کیا اور یہ پانچویں نمبر پر رہی، یہ فلم نومبر 2023 میں ریلیز ہوئی تھی۔

04- بار بی

پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں ہولی وڈ فلم بار بی چوتھے نمبر پر رہی، اس فلم کو جولائی 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

03- پٹھان

پاکستانی شائقین نے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا اور یہ فلم تیسرے نمبر پر رہی، اس فلم کو جنوری 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

02- جوان

شاہ رخ خان کی اسی سال ریلیز ہونے والی کامیاب فلم جوان کو بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور یہ دوسرے نمبر پر رہی، اس فلم کو ستمبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

01- اوپن ہائیمر

پاکستان میں شائقین نے گوگل پر سب سے زیادہ ہولی وڈ فلم اوپن ہائیمر کو تلاش کیا جو فہرست میں پہلے نمبر پر رہی، اس فلم کو جولائی 2023 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024