• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

شائع December 11, 2023
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی جانب سے موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت دنیا بھر کے زیادہ تر اسمارٹ موبائل ایپل اور گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں، تاہم ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنایا ہے، اسی طرح بعض چینی موبائل بھی ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں۔

سام سنگ سمیت دیگر معروف موبائل کمپنیاں گوگل کے اینڈرائیڈ پر انحصار کرتی ہیں اور ان موبائلز کے صارفین عام طور پر اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ گوگل کے ماہرین اینڈرائیڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز میں ایڈٹ کا فیچر پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اینڈرائیڈ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے ماہرین میسیجز کو ایڈٹ کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں اور ابھی مذکورہ کام ابتدائی مراحل میں ہے۔

گوگل نے فوری طور پر میسیجز ایپلی کیشنز میں ایڈٹ کے فیچر کو پیش کرنے یا نہ کرنے کی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق انہوں نے اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز کے بیک اینڈ پر میسیجز ایڈٹ کرنے کی نشانیاں دیکھی ہیں۔

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز پر ایڈیٹنگ کے فیچر کو پیش کیے جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واٹس ایپ نے بھی کچھ عرصہ قبل میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔

واٹس ایپ سے قبل ایپل نے بھی اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس پر موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا رکھا ہے۔

اینڈرائیڈ کی جانب سے ایڈیٹنگ کا فیچر پیش کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر موبائل صارفین موبائل پیغامات کو بھی ایڈٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024