• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ابرار احمد انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

شائع December 10, 2023
ابرار احمد کا پرتھ میں پیر کے روز معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن جاری رہے گا — فوٹو: پی سی بی
ابرار احمد کا پرتھ میں پیر کے روز معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن جاری رہے گا — فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ اسپنر ابرار احمد 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اپنے بیان میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران ابرار ’دائیں ٹانگ میں گھٹنے کے گرد شدید درد‘ کی وجہ سے میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

کرک انفو نے رپورٹ کیا کہ وارم اپ میچ کے تیسرے دن ابرار احمد 27 اوورز کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے، جس میں انہوں نے 80 رنز دے کر مارکس ہیرس کی وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ’میڈیکل ٹیم کی تشخیص کے دوران کھلاڑی کی عارضی تشخیص کی گئی تھی جس میں ایم آر آئی اسکین کی ضرورت محسوس ہوئی تھی، جو اسی دن کیا گیا تھا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کا پرتھ میں پیر کے روز معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن جاری رہے گا تاکہ ان کی ریکوری ہوسکے۔

پی سی بی نے کہا کہ ’ابرار احمد تک ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں، لیکن اس اور مستقبل کے دوروں کے لیے کھلاڑی کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے، دوسرے ٹیسٹ سے قبل مزید تشخیص اس دورے پر ان کی دستیابی کا تعین کرے گا‘۔

دریں اثنا چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دی ہے، جو سفر کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد پرتھ روانہ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024