• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایک سیاستدان جیل سے نکلنے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

شائع December 10, 2023
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کوہاٹ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے— فوٹو: بشکریہ ایکس/ پی پی پی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کوہاٹ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے— فوٹو: بشکریہ ایکس/ پی پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی سیاست کی ہے جب کہ ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا خیبر پختونخواسے اپنے کنونشنز کا آغاز نہ کریں، خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی مسائل ہیں، دہشت گرد پھر رہے ہیں، میں نے کہا پیپلز پارٹی کے جیالے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی تیار ہو نہ ہو، پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار ہے، آج پاکستان میں کئی بحران ہیں، ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں غربت سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف عوام کے لیے الیکشن لڑنا ہے، نفرت، انتقام اور انا کی سیاست ختم کرکے خدمت کی سیاست کرنا ہوگی، بھٹو کے کیس میں تمام ذمہ دار عوام کے مجرم ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی نے 18ویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں کیا، جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو ہم اٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ کو اپنے وسائل کا مالک بنائیں گے، ہم مزدوروں کو حق پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحت کی مفت سہولت ہر گھر میں ہو۔

’ذوالفقار علی بھٹو قتل ریفرنس میں انصاف کی امید رکھتے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ 12 سال قبل سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا تھا، آج ٹھیک 12 سال بعد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کیس لگ گیا ہے، پورے پاکستان کو معلوم ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید بے قصور تھے، قوم کو بتانا پڑے گا، اس جرم میں سہولت کار کون تھے؟ ہم انصاف کی امید رکھتے ہیں، قانون اور تاریخ سے انصاف کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پسماندہ علاقوں کے مظلوم عوام اور کمزور طبقات کی نمائندگی کی ہے، ہم نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے اور آج کے جمہوری، سیاسی، انسانی حقوق اور معاشی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے۔

قبل ازیں کوہاٹ ورکرز کنونشن پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا نعروں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024