• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چینی لہسن امریکا کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

شائع December 9, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین سے منگوایا جانے والا لہسن امریکا کے لیے نہ صرف صحت اور معیشت بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، مذکورہ معاملے پر تحقیقات کی جانی چاہیئں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا کا بھی شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو چین کا لہسن زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

اس وقت امریکا اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک دیگر چیزوں اور پھلوں کے ساتھ ساتھ چین کی سبزیاں بھی استعمال کر رہے ہیں اور چینی دنیا بھر میں لہسن ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔

چینی لہسن پر امریکی سینیٹر کی حالیہ تشویش سے قبل بھی امریکی سیاست دانوں اور ارکان اسمبلی چینی اشیا پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن اس باوجود امریکا میں چین کی ٹیکنالوجی مصنوعات سمیت دیگر چیزیں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی رہی ہیں۔

چین سے لہسن منگوانے سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں پر امریکی حکومت نے پہلے ہی بھاری ٹیکس نافذ کر رکھا ہے تاکہ عوام میں چینی اشیا کی حوصلہ شکنی کی جائے، تاہم امریکی سینیٹر نے چینی لہسن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ریپبلیکن امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے سیکریٹری کامرس کو خط لکھ کر چینی لہسن پر اعتراض کرتے ہوئے اسے امریکیوں کی صحت، معیشت اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے سیکریٹری صحت کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا کہ چین میں غیر محفوظ طریقوں سے لہسن اگایا جاتا ہے، وہاں انسانی فضلے سے ملے پانی کے ذریعے لہسن سمیت دیگر سبزیاں تیار کی جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ چین میں لہسن کی تیاری سے متعلق ویڈیوز، بلاگ پوسٹس اور دیگر دستاویزات موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ لہسن کو غیر محفوظ انداز میں اگایا جاتا ہے۔

سینیٹر راک اسکاٹ کی ذاتی ویب سائٹ کے مطابق سینیٹر نے سیکریٹری کامرس سے ٹریڈ ایکسپینشن ایکٹ 1962 کے سیکشن 232 کے تحت چینی لہسن سے متعلق مکمل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویب سائٹ کے مطابق راک اسکاٹ نے سیکریٹری کامرس کو خط میں چین سے منگوائی جانے والی لہسن کی تمام اقسام کی تفتیش کرنے کا کہا۔

سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ چین سے منگوائی جانے والی ثابت، چھیلی ہوئی، پیسٹ اور جمی ہوئی لہسن کی بھی تفتیش کی جائے کہ وہ کس طرح امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

سینیٹر راک اسکاٹ نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ امریکا میں کمیونسٹ ملک میں تیار ہونے والی لہسن کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ امریکیوں کی صحت، معیشت اور قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024