نوازشریف نے 22 میں سے 11سال جلا وطنی کاٹی، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، نوازشریف نے 22 سال میں سے 11سال جلاوطنی کاٹی، کونسی ایسی جیل ہے جس میں نوازشریف نہ رہاہو۔
مریم نواز کا جلالپ ور جٹاں میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلالپور جٹاں کے بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو میرا سلام، زندگی میں پہلی بارجلالپور جٹاں آئی ہوں، پتا نہیں تھا کہ جلالپور جٹاں کے لوگوں میں اتنا جذبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا ہے، اور کبھی واپس نہیں آئےگا، 21 اکتوبرکوپورا ملک نوازشریف کے استقبال کے لیے امڈ آیا تھا، 21اکتوبرکو سڑکیں چھوٹی پڑگئیں، موٹروےچوک ہوگئی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، نوازشریف نے 22 سال میں سے 11سال جلاوطنی کاٹی، کونسی ایسی جیل ہے جس میں نوازشریف نہ رہاہو۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے، سازش کرنے والوں نے دیکھا نوازشریف کس عزت کےساتھ وطن واپس آیا، عوام نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ لیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں نوازشریف کو عدالت سے فیور مل رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے، سب دیکھ رہے ہیں کہ نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، نوازشریف کے خلاف پاناما کے نام پر جھوٹ بولا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چور کہنے والا آج خود جیل میں بیٹھا ہے۔
مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ عوام نے نوازشریف کو 2 بار وزیر اعلیٰ اور 3 بار وزیراعظم بنایا، 7 سال ہوگئے، نوازشریف کو انصاف نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ جلسوں میں نواز شریف پر چوری کا الزام لگانے والا کبھی معاملہ عدالت نہیں لےگیا، نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا، جوشخص صرف ایک بار وزیراعظم بنا آج اس کی چوری کے چرچے ہیں، چوری کا حساب مانگا گیا تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا لیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 60 ارب کی ڈکیتی کرنے والا ایکسائز مشین اور دیسی مرغی کا مطالبہ کر رہا ہے، جیل میں اس کو سہولت دو مگر یہ سہولت تمام قیدیوں کو ملنی چاہیے۔