• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوگ مجھے فون پر یمنیٰ زیدی سے شادی کی مبارک باد دیتے رہے، احمد علی اکبر

شائع December 9, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

نوجوان اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ کئی لوگوں نے فون پر انہیں اداکارہ یمنیٰ زیدی سے شادی کرنے پر مبارک باد دی ہے، یمنیٰ کے ساتھ میری افواہوں پر مجھے بُرا نہیں لگے گا’۔

اداکار احمد علی اکبر اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ دی نائٹ شو میں شرکت کی جہاں دونوں نے اپنی فلم ’گنجل‘ سے متعلق بھی کی۔

پروگرام کے میزبان نے سوال پوچھا کہ ہانیہ عامر، سجل علی اور یمنیٰ زیدی میں سے کون سی اداکارہ کے ساتھ آپ کی افواہیں پھیلیں تو آپ کو بُرا نہیں لگے گا، جس پر احمد علی اکبر نے یمنیٰ زیدی کا نام لیا۔

احمد علی اکبر نے کہا کہ ’کئی لوگوں نے مجھے فون پر یمنیٰ زیدی سے شادی کی مبارک باد دی ہے، جس پر میں نے انہیں کہا کہ شاید آپ بہت زیادہ یوٹیوب دیکھ رہے ہیں، پھر افواہیں زیادہ پھیلنے لگیں تو میں نے لوگوں کوبولنے دیا۔‘

اداکار نے کہا کہ یوٹیوبرز نے ڈراموں سے میری تصاویر لے کر شادی، ولیمہ اور مہندی کی تصاویر وائرل کردیں، اس کے علاوہ میرے بچے ہونے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔

میزبان کی جانب سے شادی کرنے کے سوال پر احمد علی اکبر نے کہا کہ ان کا آئندہ چار پانچ سالوں میں شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی کے مداح آن اسکرین جوڑی کے لیے انہیں بے حد پسند کرتے ہیں، 2018 میں نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’یہ رہا دل‘ میں دونوں نے پہلی بار رومانوی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد کیا تھا۔

ہم ٹی وی کے ایوارڈ کی تقریب میں بہترین آن اسکرین جوڑی کے لیے یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر نے ایوارڈ بھی جیتا تھا، جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں کو آن اسکرین جوڑی سے حقیقی جوڑی بننے کا مشورہ دیا۔

کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کو مشورہ دیا کہ آپ یمنیٰ زیدی کو اپنی بیوی بنا لیں، ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ دونوں کو اصل جوڑی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پلیز شادی کرلیں۔

کچھ روز قبل یوٹیوب پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے احمد علی اکبر نے کہا تھا کہ وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے لیے اچھی اسکرپٹ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

ڈرامے میں طویل عرصے تک رومینٹک ہیرو کا کردار نہ کرنے کے سوال پر احمد علی اکبر نے کہا تھا کہ ’میں اچھی اسکرپٹ کا انتطار کررہا ہوں جس میں لڑکا لڑکی اچھی کیمسٹری ہو، ابھی تک تو ایسی کوئی اسکرپٹ نہیں آئی۔‘

اداکار نے کہا تھا کہ ’میں اپنے مداحوں کے لیے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کرنا چاہتا ہوں، یمنیٰ بھی اسی انتطار میں ہے کہ کوئی اچھی کہانی آئے تو ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔‘

انہوں نے یمنیٰ زیدی کی ’ڈراما سیریل پری زاد‘ میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا کسی بھی ڈرامے میں ہر کردار بہترین ہوتا ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024