• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

اقرارالحسن نے ایک سے زائد شادیوں پر خاموشی توڑ دی

شائع December 9, 2023
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

ٹی وی میزبان اور نامور صحافی اقرار الحسن نے ایک سے زائد شادیوں اور فرح خان کی جانب سے تیسری شادی کی اجازت پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ فرح مزاق میں ایسی بات کہہ دیتی ہیں، فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، دونوں محبت کی شادیاں تھیں اور کسی بیوی کو کوئی شکوہ یا شکایت نہیں ہے۔

اقرارالحسن نے ایک سے زائد شادیاں کرنے کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میں وہ اس کام کو مثال بنا کر پیش نہیں کرنا چاہتے۔

گزشتہ دو ہفتوں سے اقرار الحسن کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی میزبان عروسہ خان کے ہمراہ ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے تیسری شادی کرلی۔

متعدد ویب سائٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اقرار الحسن نے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ایک خاتون سے تیسری شادی کرلی ہے۔

اس حوالے سے ٹی وی میزبان عروسہ خان نے انسٹاگرام پر مبہم انداز میں بھی تصدیق کی تاہم اقرارالحسن سے شادی سے متعلق کھل کر تصدیق نہیں کی۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے عروسہ خان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے، ایک صارف نے عروسہ سے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ ’دونوں‘، کچھ صارفین نے عروسہ خان کو شادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

2006 ء میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

اقرار الحسن نے 2012 میں فرح خان سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اقرارالحسن نے اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔

حال ہی میں فرح نے نیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اقرار الحسن کی جس خاتون سے تیسری شادی کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اسی خاتون سے سوال کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر خبر سچ نہیں ہوتی اور وہ ایسی خبروں یقین بھی نہیں کرتیں۔

انہوں نے واضح طور پر شوہر کی تیسری شادی کی تردید یا تصدیق نہیں کی، البتہ ذو معنی الفاظ میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں اور یہ کہ جس متعلق الزام لگایا جا رہا ہے، اسی خاتون سے پوچھا جائے تو بہتر ہوگا۔

تاہم اب ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر اقرارالحسن کا یوٹیوبر فرخ وڑائچ کے ساتھ پوڈکاسٹ کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے ایک سے زائد شادیوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

اقرارالحسن نے کہا کہ ’میں ایک سے زائد شادیوں کو مثال بنا کر پیش نہیں کرنا چاہتا اور نہ کسی کو اس کا مشورہ دینا چاہتا ہوں، یہ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ دوسری شادی کرنے کے بعد لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے اور بچوں کی زندگی برباد ہوگئی ہے۔ ’

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ ناانصافی کی ہوں یا بچے کی تربیت میں کمی آئی ہو، پہلی اہلیہ قرۃ العين کی زندگی میں منفی اثر پڑا ہو تب میں قصور وار ہوں۔

نامور صحافی نے کہا کہ ’میں اپنے آپ کو بڑا بنانے کے لیے کوئی بھی بات کرسکتا ہوں لیکن میں نے کس وجہ سے شادی کی یہ ان (بیویوں) کی عزت کا معاملہ ہے۔‘

اقرارالحسن نے کہا کہ جب نیت ٹھیک ہو تو اللہ بہت مہربان ہوجاتا ہے، میری پہلی دو بیویاں بہت اچھی انسان ہیں، زندگی میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔’

انہوں نے کہا کہ کبھی یہ مسئلہ نہیں ہوا کہ ایک بیوی کے پاس کم وقت گزارا تو دوسری کے پاس زیادہ وقت گزارا، میرے کتنے کپڑے کون سی بیوی کے پاس ہوں، عید کا وقت کون سی بیوی کے پاس گزارنا ہے، بیویوں میں کبھی موازنہ نہیں کیا، کبھی کسی بیوی نے کوئی شکوہ یا شکایت نہیں کی۔’

انہوں نے کہا کہ ’ اللہ کی بڑی عنایت ہے، ہر کسی کے میرے جیسے حالات نہیں ہوسکتے اس لیے میں کسی کو بھی ایک سے زائد شادیاں کرنے کی ترغیب نہیں دے رہا۔ ’

اقرارالحسن نے کہا کہ جب وہ فرح سے دوسری شادی کررہے تھے تو ان کی پہلی اہلیہ کو معلوم تھا۔

نامور صحافی نے پہلی بیوی قرۃ العين کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلی ملاقات میں ہم دونوں نے میر تقی میر سمیت دیگر کئی شعرا پر گفتگو کی، ہم دونوں کی ذہنی ہم آہنگی اتنی زیادہ ہے کہ جب میری دوسری شادی ہورہی تھی تو پہلی اہلیہ نے حالات کو سمجھا اور روایتی خاتون کے بجائے سمجھدار اور مدبر خاتون جیسا رویہ اختیار کیا جو آج بھی کررہی ہیں۔‘

دوسری اہلیہ فرح خان کی جانب سے تیسری شادی کرنے کی اجازت پر اقرارالحسن نے کہا کہ فرح مزاق میں ایسی بات کہہ دیتی ہیں، میرا مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی اہلیہ کو میری مزید شادیوں پر اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، فرح کو شاید مسئلہ ہوسکتا ہے، زیادہ اچھا بننے کی قیمت بھی چُکانی ہوتی ہے۔

اقرارالحسن نے کہا کہ پہلی دو محبت کی شادیاں تھیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر تیسری شادی سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ دو شادیاں کرنےکے بعد بھی لڑکیاں مجھ سے تیسری شادی کرنے کے لیے رابطہ کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ’اب تو بچے کے بارے میں سوچنا ہے، گھر میں پہلاج کی شادی کے بارے میں باتیں ہوتی ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024