• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

9 مئی مقدمات: شیخ رشید، شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع

شائع December 9, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیسز کی سماعت کی، کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے، جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

دریں اثنا عدالت نے شیخ رشید اور اُن کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں بھی 9 جنوری تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 8 مئی سے 16 تک یہاں نہیں تھا، کیس سے تعلق نہیں ہے، اللہ بہتر کرے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، عدالت نے میڈیا ٹاک سے منع کیا ہے، اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے، ان تمام کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024