• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دورہ آسٹریلیا، اسپنر ابراراحمد ٹور میچ کے دوران انجری کا شکار

شائع December 8, 2023
چار روزہ میچ کے تیسرے دن ابرار کو سیدھے ٹانگ میں تکلیف کی شکایت ہوئی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
چار روزہ میچ کے تیسرے دن ابرار کو سیدھے ٹانگ میں تکلیف کی شکایت ہوئی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹور میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کینبرا میں آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن ابرار کو سیدھے ٹانگ میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ میچ کے تیسرے دن ابرار احمد نے صرف 8 اوورز کیے اور انجری کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

25سالہ اسپنر نے میچ میں مجموعی طور پر 27 اوورز کیے اور 80 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔

پی سی بی نے بتایا کہ ٹانگ میں تکلیف کے سبب ابرار کو ایم آر آئی کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا اور ان کی انجری کے حوالے سے تفصیلات کے بارے رپورٹ آنے پر بتایا جائے گا۔

تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد ہی ابرار کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا جو 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

چار روزہ میچ میں پاکستانی باؤلنگ ناکام

پاکستان اور آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم کی باؤلنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پورے دن کے کھیل میں صرف دو وکٹیں لے سکی۔

میزبان ٹیم نے 112 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو میٹ رینشا اور کیمرو بین کرافٹ وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز جوڑے لیکن 198 کے مجموعے پر 46 رنز بنانے والے کیمرون گرین کو فہیم اشرف نے چلتا کردیا۔

اس کے بعد بین کرافٹ کا ساتھ دینے نیتھن میک سوینی آئے اور دونوں نے پاکستانی باؤلرز کے صبر کا خوب امتحان لیتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 120 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

رینشا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے میک سوینی 40 رنز بنانے کے بعد امام الحق کو وکٹ دے بیٹھے۔

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریءلین پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے، میٹ رینشا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 136 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کو اب میزبان ٹیم کے خلاف صرف 24 رنز کی برتری حاصل ہے اور آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024