• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

دہشت گردی کے خطرات ہیں لیکن انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے، رانا ثنااللہ

شائع December 8, 2023
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،  سیاسی جماعتیں متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں محدود رکھیں—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سیاسی جماعتیں متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں محدود رکھیں—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات تو ہیں لیکن اس کی وجہ سے انتخابات ملتوی نہیں کیے جا سکتے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے امیدواروں کے انٹرویو ہوئے ہیں، جہاں اختلاف تھا اسے بیٹھ کر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ مظفر گڑھ، لیہ، کوٹ ادو کے معاملات حل کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14، 15 دسمبر تک ٹکٹیں فائنل کر لیں گے، ہمارے پاس امیدواروں کے نام فائنل ہوگئے ہیں اور الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فورسز کی ذمہ داری ہے دہشت گردی کا قلع قمع کریں اور لوگوں کو تحفظ دیں، جبکہ الیکشن شیڈول کا اعلان 15، 16 دسمبر تک ہو جائے تو بہتر ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے عام انتخابات میں مضبوط امیدوار میدان میں لے کر آئیں گے، مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لیے تیار ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے ہمارے دروازے تمام جماعتوں کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو انہیں چاہیے وہ عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں اور اگر کسی نے جرم کیا ہے اور اسے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے تو لیول پلینگ فیلڈ مانگنا کوئی جواز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریت حاصل کرنے جا رہی ہے، پنجاب سے 100 سے زائد سیٹیں جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جو کہا گیا وہ 40 سال کی سیاست کا نچوڑ ہے کہ سب مل کر چلیں گے تب ہی ملک کو بحران سے باہر نکال سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024