• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

لاہور: اسموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت، احکامات کی خلاف ورزی پر کیفے کو سیل کرنے کا حکم

شائع December 8, 2023
عدالت نے سماعت پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی— فائل فوٹو: اے ایف پی
عدالت نے سماعت پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے جوہر ٹاؤن کے کیفے کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا اور خلاف وزری کرنے والے ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ بلند و بالا عمارتیں کھڑی کررہے ہیں مگر گرین پروجیکٹ کوئی شروع نہیں کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے گرین پروجیکٹ سے متعلق سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تعمیر 25 دسمبر تک مکمل ہوگی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اس کو جلدی مکمل کریں، 25 دسمبر بہت دور ہے، 9 انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے، پیر تک آپ مشاورت کرکے عدالت کو بتائیں کب تک انڈر پاسز کی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 4 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 10 ہزار روپے جبکہ کمر شل صارفین کو بیس ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ ماحولیات کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائیاں کریں بار بار آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو دس لاکھ روپے تک جرمانے کریں۔

ایل ڈی اے افسران نے عدالت کو بتایا تھا کہ رات کو 10 بجے کے بعد کیفے کھلے رکھنے پر 36 کیفے بند کیے مگر کیفے مالکان نے ہائی کورٹ سے ڈی سیل کروانے کے احکامات لے کر دوبار سے کیفے کھول لیے ہیں۔

عدالت نے کیفے ڈی سیل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسموگ کے سیزن میں ایس او پیز پر عمل کرلیں تو کافی بہتری ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے اسموگ کے تدراک کے حوالے سے مزید کارروائی (آج) 8 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔

اس سے قبل 28 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے صوبائی دارالحکومت میں تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024