• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جہیز میں بی ایم ڈبلیو اور سونا نہ دینے پر شادی ختم، دلبرداشتہ نوجوان ڈاکٹر کی خودکشی

شائع December 7, 2023
دو سال قبل بھارتی ریاست کیرالہ میں جہیز کی لعنت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا تھا— فائل فوٹو: رائٹرز
دو سال قبل بھارتی ریاست کیرالہ میں جہیز کی لعنت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا تھا— فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست کیرالہ میں 26سالہ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کی جانب سے جہیز کے لیے شادی سے انکار پر خودکشی کر لی۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تھرووننتھاپورم میڈیکل کالج کی پوسٹ گریجویٹ کی طالبہ شاہانہ لاش پانچ دسمبر کو ان کو کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان ڈاکٹر نے جہیز کی مانگیں پوری نہ ہونے پر شادی سے انکار کردیا تھا اور اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر شاہانہ نے خودکشی کر لی۔

شاہانہ کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کا بوائے فرینڈ خود بھی ایک ڈاکٹر اور میڈیکل پی جی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا نمائندہ ہے اور اس نے شادی کے لیے جہیز میں زمین، سونے اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہانہ کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ہم لڑکے کی مانگیں پوری کرنے سے قاصر تھے جس کے سبب اس نے رشتہ ختم کرتے ہوئے شادی سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے ختم ہونے کے بعد شاہانہ شدید ذپنی تناؤ کا شکار تھی اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔

خودکشی کرنے والی شاہانہ کے بوائے فرینڈ کی شناخت ڈاکٹر رووائس کے نام سے ہوئی ہے جسے میڈیکل کالج پولیس نے گرفتار کر کے لڑکی کی غیرطبعی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واقعے کے بعد کیرالہ کی وزیر صحت وینا جیارج نے ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو واقعے کی مکمل تحقیقات اور رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

کرالہ ویمنز کمیشن کی چیئرپرسن ستھی دیوی نے شاہانہ کی والدہ سے ملاقات کی اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن اس حوالے سے پولیس کارروائی کی رپورٹ دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ ملزم نے جہیز کا مطالبہ کیا تھا تو اس کے خلاف پریونشن آف ڈاؤری ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان الزامات کے بعد میڈیکل پی جی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الزامات کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر سے تمام ذمے داریاں واپس لے لی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024